،
۔ جرمنی کے شہر آفن باخ میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس۔ نذر حسین۔،۔
٭اکیس اگست بروز جمعّہ عاشقان رسولﷺ کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ آفن باخ سے جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ایک پروقار مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس میں سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ اور جرمنی بھر سے علماء کرام نے بھر پور عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت کی، ہاتھوں میں مشعلیں، لبوں پر درود و سلام اور فضاوُں میں گونجتے نعرہ تکبیر ہ رسالت نے پورے ماحول کو روحانی کیفیت سے معمور کر دیا جبکہ جلوس کی نگرانی حاجی سعید عطاری نے کی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آفن باخ۔ اکیس اگست بروز جمعّہ عاشقان رسولﷺ کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ آفن باخ سے مشعل بردار جلوس نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول ں نے بھر پور حصّہ لیا، جلوس مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا بمقام فیضان مدینہ آفن باخ میں اپنے اختتام کو پہنچا، جرمنی جیسے ملک کی سڑکوں پر نعرے گونج رہے تھے، موسم ٹھنڈا ہونے اور بارش کے باوجود جلوس اپنے مقرر کردہ مقام پر ہی اختتام کیا گیا۔ راستے میں اردو، انگریزی اور جرمن زبان میں میلاد مصطفی پر تقریریں کی گئیں۔ جلوس کے بعد مسجد فیضان مدینہ میں میلاد مصطفی ﷺ پر جلسہ منعقد کیا گیا جس میں حضرت علامہ ہ مولانا شوکت مدنی نے خصوصی خطاب فرمایا۔ جلوس مسجدفیضان مدینہ مدنی مسجد سے شروع ہوا جو شہر کی مختلف شہراہوں سے ہوتا ہوا واپس فیضان مدینہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ آفن باخ کا شہر۔ آفن باخ کی سڑکوں پر ایک نعرہ۔ سرکار کی آمد مرحبا۔ دلدار کی آمد مرحبا۔ آقا کی آمد مرحبا۔مختار کی آمد مرحبا گونجتا رہا۔جلوس کے دوران مختلف مقامات پر ٭اُردو ٭انگریزی اور جرمن زبانوں میں میلاد مصطفی ﷺ کے حوالے سے مختصر تقاریر بھی کی گئیں۔ جن میں سیرت طیبہ ﷺ محبت رسول ﷺ حسن و اخلاق اور امن و بھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔ان پیغامات نے نہ صرف شرکائے جلوس کے دلوں کو محبت مصطفی ﷺ سے منور کیا بلکہ جرمنی کے کثیر الثقافتی معاشرے میں اسلام کے پرامن اور محبت بھرے پیغام کی خوبصورت ترجمانی بھی کی۔ جلوس کے اختتام کے بعد مسجد فیضان مدینہ میں اجتماع میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد کیا گیا، اجتماع میں عاشقان رسولﷺ نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر حضرت علامہ مولانا شوکت مدنی نے خصوصی خطاب فرمایا ، اس موقع ٭ملک محمد صدیق پتھروی٭علامہ عرفان مدنی ٭ عبد اللطیف چشتی الازہری ٭حضرت علامہ خاور ٭حضرت علامہ جواد ٭قاری مظفر ٭اور قاری اکرام سمیت دیگر علماء کرام جبکہ مذہبی و سماجی، اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ پروگرام کے اختتام پر حضرت مولانا ملک محمد صدیق پتھروی نے خصوصی دُعا کروائی۔ اختتام پر جلوس میں شامل شرکاء کے لئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔






