۔،۔ کسی بھی منظر نامہ کے لئے تیار ہیں،ہماری انگلیاں ہتھیار کے گھوڑے پر ہیں۔پاسداران انقلاب۔ نذر حسین۔،۔
٭ایران ہر ممکن حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔یہ بیان ایسے وپت میں آیا ہے جب امریکی اور یورپی حکام نے تشویش ظاہر کی کہ اسرائیل بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ایران پر حملے کل فیصلہ کر سکتا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کا کہنا ہے کہ ٭جو بھی غلطی کرے گا،ہم فوراََ ایسا جواب دیں گے کہ وہ اپنا ماضی بھول جائیں گے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/امریکا/اسرائیل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اور یورپین حکام کی تشویش کو مد نظر رکھتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کا کہنا ہے کہ ٭جو بھی غلطی کرے گا،ہم فوراََ ایسا جواب دیں گے کہ وہ اپنا ماضی بھول جائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چوکس ہیں اور انگلیاں ہتھیاروں کے گھوڑوں پر ہیں، ہم پوری طرح سے تیار ہیں، کسی بھی حماقت کے ارتکاب کا انتظار ہے، جبکہ انہوں نے امریکی قیادت کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر ممکنہ منظر نامے کے لئے تیار ہے، واضح رہے یہ بیان امریکی انٹیلی جنس کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر صرف سات گھنٹوں کے اندر تہران پر حملہ کرنے کی تیاری کر سکتا ہے، تاکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو بین الاقوامی دباوُ سے بچ سکیں۔یہ بات امریکی اخبار٭ نیو یارک ٹائمز٭ نے شائع کی تھی۔ ایرانی فوج کے سربراہ جنرل عبد الرحیم موسوی نے منگل کے روز کہا کہ ایرانکی مسلح افواج ٭مکمل طور پر تیار٭ ہیں۔ اگر تا ابیب نے کوئی اسٹر یٹیجک غلطی کی تو رد عمل مناسب ہو گا۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کو ایران سے مذاکرات میں رخنہ ڈالنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے اور خبردار بھی کیا کہ وہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں۔