۔،۔ 13 نومبر پیرس میں ماضی کے دہشتگردانہ حملوں کی یاد تازہ کر گئی،جس میں 132 افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ 13 نومبر پیرس میں ماضی کے دہشتگردانہ حملوں کی یاد تازہ کر گئی،جس میں 132 افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ 13 نومبر پیرس میں ماضی کے دہشتگردانہ حملوں کی یاد تازہ کر گئی،جس میں 132 افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔ نذر حسین۔،۔

٭فرانسیسی عوام نے جمعرات (تیرہ نومبر سنہ 2015)کی سنہری خزاں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی دسویں برسی منائی، اس موقع پر پیرس میں ایک پارک کا افتتاع کیا گیا جو ان حملوں میں (ایک سو بتیس ہلاک شدگان اور تین سو پچاس) سے زائد زخمیوں کی یاد میں مخصوص ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق بعد میں ایک یادگار میوزیم بھی قائم کیا جائے گا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/پیرس۔ فرانسیسی عوام نے جمعرات (تیرہ نومبر سنہ 2015)کی سنہری خزاں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی دسویں برسی منائی، اس موقع پر پیرس میں ایک پارک کا افتتاع کیا گیا جو ان حملوں میں (ایک سو بتیس ہلاک شدگان اور تین سو پچاس) سے زائد زخمیوں کی یاد میں مخصوص ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق بعد میں ایک یادگار میوزیم بھی قائم کیا جائے گا۔اس رات تقریباََ رات کو (نُو بج کر تیس منٹ) پر تین خود کش حملہ آور ٭اسٹاددو فرانس٭ کے قریب اپنی بمبی جیکٹس پھاڑ کر حملہ آور ہوئے جبکہ اس وقت فرانس اور جرمنی کے درمیان فٹ بال میچ جاری تھا اس حملہ میں ایک بس ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی کچھ دیر بعد مسلح افراد نے پیرس کے چہل پہل والے علاقوں میں مو جود بار اور ریستورانوں پر فائرنگ کھول دی تھی، تقریباََ دس بج کر بیس منٹ پر مسلح افراد نے ٭باتاکلان٭ ہال پر حملہ کر دیا جہاں امریکی ہارڈ راک بینڈ ٭ایگلز آف ڈیتھ میٹیل٭ پرفارمنس دے رہے تھے، ابتدائی ہلاکتیں فٹ پاتھ پر ہوئیں جبکہ حملہ آوروں نے تین گھنٹوں تکہال کے اندر فائرنگ جاری رکھی تھی، اس روز کی مناسبت سے فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے ان تمام مقامات کا دورہ کیا، پیرس کے مختلف مقامات پر یاد گار تقاریب کا اہتمام کیا گیا، شہریوں نے موم بتی، پھول یا چند الفاظ کے ذریعہ اداس شام گزاری، شام کے وقت پیرس میں ہلاک شدگان کے اعزاز میں پارک کا افتتاح کیا گیا۔ مجرموں میں سے صرف ٭صلاح عبد السلام زندہ بچا جسے دوہزار بائیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ باقی حملہ آوروں نے خود کو بموں سے اڑا دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں