۔،۔ فرینکفرٹ نارتھ اینڈ میں مشکوک وین کو روکنے کی کوشش میں پولیس کی گاڑی کو ٹکر۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ نارتھ اینڈ میں مشکوک وین کو روکنے کی کوشش میں پولیس کی گاڑی کو ٹکر۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ نارتھ اینڈ میں مشکوک وین کو روکنے کی کوشش میں پولیس کی گاڑی کو ٹکر۔ نذر حسین۔،۔

٭ایک ڈرامائی اور ممکنہ طور پر تباہ کن تعاقب کے بعد تئیس سالہ ڈرائیور گرفتار جسے متعدد ممکنہ جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق ایک راہگیر نے صبح گیارہ بجے پولیس اہلکاروں کو ایک مشکوک وین کی اطلاع دی جس پر شبہ تھا کہ وین سائیکل چوری سے منسلک ہے، جیسے ہی گشتی پولیس موقع پر پہنچی تو ڈرائیور گاڑی میں بیٹھ چکا تھا اور گاڑی کو نکالنے کی کوشش میں تھا، پولیس کی گاڑی کو بھی نکلنے میں ٹکر مار دی، دونوں قولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کو رکنے اور گاڑی سے باہر نکلنے کا حکم دیا، ہدایات کو فالو کرنے کی بجائے ڈرائیور نے پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری اور بریمر اسٹریٹ پر تیز رفتاری سے بھاگ پڑا، ہانزا علی اسٹریٹ پر ٹریفک جام ہونے کی صورت میں سپرنٹر نے ایک اور گاڑی کو ٹکر ماری چوراہے پر دو سٹاپر کے ساتھ ٹکر مارنے پر اس کی گاڑی کو اس قدر نقصان ہوا کہ اس کا سفر ختم ہو گیا، پھر اس نے پیدل بھاگنے کی کوشش کی جبکہ پولیس اہلکاروں نے کچھ ہی دور اسے پکڑ لیا۔ اس کے بھاگنے کی وجہ فوراََ سامنے آ گئی، وین کا معائنہ کرنے پر پولیس افسران کو معلوم ہوا کہ یہ وین (تین اور چار نومبر) کی رات کو فرینکفرٹ سے چوری کی گئی تھی، وین کی تلاشی کے بعد سائیکلیں اور کئی دیگر اشیاء وین سے برآمد کی گئیں جبکہ ڈرائیور کا لائسنس بھی جعلی تھا یڈرائیور کو کل صبح جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں