۔،۔ لاس اینجلس میں ٹرک ایرانی حامی مظاہرین میں جا گھسا، ڈرائیور گرفتار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ لاس اینجلس میں ٹرک ایرانی حامی مظاہرین میں جا گھسا، ڈرائیور گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ لاس اینجلس میں ٹرک ایرانی حامی مظاہرین میں جا گھسا، ڈرائیور گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭لاس اینجلس میں ایک شخص نے ایرانی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے ہجوم پر یہ۔ہال باکس ٹرک گھسا دیا،مظاہرین خوفزدہ ہو کر بھاگ کھڑے ہوئے اور ٹرک ڈرائیور پر حملہ کرنے کی کوشش کی، ٹرک کے شیشے توڑ دیئے جبکہ کوئش زخمی نہیں ہوا اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/لاس اینجلس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اتوار کے دن لاس اینجلس میں ایک شخص نے ایرانی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے ہجوم پر یہ۔ہال باکس ٹرک گھسا دیا،مظاہرین خوفزدہ ہو کر بھاگ کھڑے ہوئے اور ٹرک ڈرائیور پر حملہ کرنے کی کوشش کی، ٹرک کے شیشے توڑ دیئے جبکہ کوئش زخمی نہیں ہوا اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکیو پولیس کے بیان کے مطابق ٹرک سے ایک شخص کو ٹکر لگی جبکہ کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی اطلاع ملی ہے۔لاس اینجلس کے ویسٹ ووڈ محلے میں ویٹرن ایونیو کے ساتھ ایرانی ملائیت کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے اتوار کی سہہ پہر مظاہرین کا ایک جم غفیر جمع ہو گیا جن میں سے بعض ایرانی پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔،پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں منتشر ہو جانے کا حکم جاری کیا ٹی وی رپورٹ کے مطابق شام پانچ بجے تک تقریباََ صرف سو مظاہرین علاقے میں موجود تھے۔کارکنان کے مطابق ایران میں ملک گیر احتجاج کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجہ میں پانچ سو تیس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ واضح رہے لاس اینجلس ایران سے باہر سب سے بڑی کمیونٹی کا مرکز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں