۔،۔ فلوریڈا یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ،متعدد زخمی ایک ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعرات یعنی (آج) فلوریڈااسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ سے متعدد متاثرین کی اطلاع جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک ہلاک ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/فلوریڈا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے متعدد طلباء کو شدید زخمی کر دیا جبکہ ایک اطلاع کے مطابق ایک ہلاکت کا بھی ذکر کیا گیا ہے، ایسوسی ایٹڈ پریس کیمطابق ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ طلباء اور فیکلٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید ودایات کا انتظار کریں، متاثرین کے زخمی ہونے کی تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی جبکہ حراست میں لینے والے شخص کے بارے میں بھی کوئی تفصیل شیئر نہیں کی گئی، اسپتال کی ترجمان نے کہا ہے کہ (تالاہاسی میموریل ہیلتھ کیئر) شوٹنگ سے متاثر(زخمیوں) کو وصول کر رہی تھی اور ان کا علاج بھی جاری ہے انہوں نے بھی تفصیل نہیں بتائی کہ کتنے زخمی اسپتال منتقل کئے جا چکے ہیں۔