۔،۔ جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا  جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں گرانڈ عید ملن  پروگرام۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں گرانڈ عید ملن پروگرام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں گرانڈ عید ملن پروگرام۔ نذر حسین۔،۔

٭ (بارہ سُو 1200) سے زائد ممبران کے ساتھ جرمنی کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن ٭جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ٭ نے فرینکفرٹ ہار ہائیم (ہال) میں شاندار عید ملن کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا خصوصی طور پر خواتین کی بڑی تعداد بچوں سمیت تشریف لائیں جبکہ٭ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیر عزت ماآب ثقلین سیدہ برلن سے تشریف لائیں ٭ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ سے شفاعت کلیم خٹک،٭کمرشل قونصلر فرینکفرٹ آمنہ نعیم٭ ڈپٹی ہیڈ آف مشن ماجد خان لودھی برلن٭حناء ملک پریس اتاشی برلن اور منیجر نیشل بینک آف پاکستان فرینکفرٹ قمر حمید نے خصوصی شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن نے ویلکم ریفریشمنٹ کے لئے بہترین قسم کے لڈو اور چاہے کا اہتمام کیا ہوا تھا تا کہ دور دراز علاقوں سے تشریف لانے والے ممبران اپنی تھکاوٹ کو کم کر سکیں۔ ناظم اعلی سید ثقلین شاہ نقوی نے ممبران کے تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کیسفیر پاکستانعزت ماآب ثقلین سیدہ،ڈپٹی ہیڈ آف مشن ماجد خان لودھی قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ سے شفاعت کلیم خٹک،،کمرشل قونصلر آمنہ نعیم اور ڈاکٹر تسنیم اور پریس اتاشی حناء ملک کے تشریف لانے پرپاکستان اوورسیز لائنس یورپ کے صدر چوہدری اعجاز حسین پیارا، ناظم اعلی سیدثقلین شاہ نقوی اور نذر حسین نے پرجوش استقبال کیا پروگرام شروع ہونے تک ان کو کمپنی دی ٭ ٭ سفیر پاکستان ثقلین سیدہ،کمرشل قونصلر آمنہ نعیم اور ڈاکٹر تسنیم اور پریس اتاشی حناء ملک نے خصوصی طور پرخواتین سے ملاقات کی بعد ازاں۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف حضرت مولانا محمد صدیق پتھروی خطیب و امام پاک دارالسلام غوثیہ مسجد کو حاصل ہوا، تلاوت کے بعد اسد اللہ خان ٭سفیر پاکستان ثقلین سیدہ٭قونصل جنرل شفاعت کلیم خٹک٭کمرشل قونصلر آمنہ نعیم ٭ منیجرنیشنل بینک آف پاکستان قمر حمید ٭منصور بٹ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ قومی ترانہ پیش کیا گیا، ناظم اعلی سید ثقلین شاہ نقوی نے اپنی پوری ٹیم کا تعارف کروایا۔ جن میں۔ سید ثقلین شاہ نقوی٭عطاء الرحمن اشرف٭نذر حسین ٭بابر سجاد ٭علی آصم ٭لالہ عمر حیات٭اجمل خان٭خوشحال خان٭ مجاہد شاہ ٭اختر٭شہباز شاہ ٭ظفر اقبال گوندل٭سید حسین شاہ٭ فرح برگ٭مقصود احمد٭ شامل تھے۔سید جعفر علی شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں حضور اکرم ﷺ سرور کو نین کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کئے۔ طارق محمود جو کے سوسائٹی کے فنڈ اور آڈٹ کا مشکل فریضہ سنبھالے ہوئے ہیں نے ممبران کو فنانس کے متعلق آگاہی دی۔ ناظم اعلی سید ثقلین شاہ نقوی نے سوسائٹی کے اغراض و مقاصد اور تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔ منصور بٹ جو سٹٹگارٹ سے تشریف لائے تھے ایسوسی ایشن کا تعارف کروایا اور بتایا کہ سٹٹگارٹ میں اس کی بنیاد رکھی گئی تھی جو کچھ عرصہ بعد فرینکفرٹ میں بھی شروع کی گئی تھی اور آج جرمنی کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن کہلاتی ہے۔ اس کے بعد ممبران کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا جس میں کچھ سوالات ایسوسی ایشن کے متعلق تھے اور کچھ سوالات سفیر پاکستان سے کئے گئے جن میں نادرہ اور پاسپورٹ کے متعلق تھے جبکہ دوہری شہریت پر بھی سوال اٹھائے گئے۔ جن کے تسلی بخش جوابات سفیر پاکستا ن ثقلین سیدہ نے دے کر ممبران کو مطمئن کیا۔ہماری تہذیب اور سرزمین پاکستان کی آبرو،اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیر عزت ماآب ثقلین سیدہ نے اپنا خطاب کچھ یوں شروع کیا۔بسم اللہ الرحمن ارحیم آپ سب کو (عید مبارک)۔اس آرگنائیزیشن منتظمین اور دوسرے شہروں سے تشریف لانے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے اس تقریب میں حصّہ لیا،یہ ایسوسی ایشن کلچرل ایونٹس اور سوشل ورکس پر بہترین کام کر رہی ہے۔اب یہ ایسوسی ایشن نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ جرمنی کے تمام شہروں میں کام کر رہی ہے یہ ایک خوش آئین پراگرس ہے، اس آرگنائیزیشن کے ساتھ آگے بڑھیں گے، میں یہ نہیں کہتی کہ سب آرگنائیزیشن ایک میں زم ہو جائیں،جس طرح سٹٹگارٹ کی تنظیم بھی ہے جو آئین کے مطابق رجسٹرڈ ہیں اس کے مطابق آگے چل سکتے ہیں،، ہماری تمام آرگنائزیشن پاکستان کے مستقبل کو بہتر طور پر آگے لے کر جا سکتی ہیں، اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام آرگنائیزیشن شانہ بشانہ پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے آگے بڑھتی رہیں، جیسے ہم یہاں پر موجود ہیں اسی طرح جیسا کہ ہم آپ کی طاقت ہیں،آپ بھی ہماری طاقت ہیں، ہم مل کر دیار غیر میں رہ کر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔پاکستان زندہ باد، حضرت مولانا شوکت اعوان نے ملک پاکستان اور دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے دُعا فرمائی۔ سفیر پاکستان۔قونصل جنرل۔کمرشل قونصلر، حناء ملک اور ان کا عملہ کولون کے لئے روانہ ہو گیا جہاں پر ایک اور عید ملن میں حصّہ لینا تھا۔پروگرام کے اختتام پر کمیونٹی افراد کی پاکستانی لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔ جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے تمام افراد کو کارڈز بھی جاری کئے گئے جس پر ان کا نام ایڈریس ممبر شپ نمبر اور جنازے کا اہتمام کرنے والے ادارے کا رابطہ نمبر بھی موجود ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں