۔،۔ ہیمبرگ شیشہ بار میں ایک اور موت، مجرم ابھی تک فرار ہے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ہیمبرگ شیشہ بار میں ایک اور موت، مجرم ابھی تک فرار ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ہیمبرگ شیشہ بار میں ایک اور موت، مجرم ابھی تک فرار ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭شیشہ بار کے افراد نے تینتیس سالہ کو بے جان پاتے ہوئے صبح ساڑھے چار بجے ایمرجنسی سروسز کو کال کی، فائر فائٹرز نے مردہ شخص کو زندہ کرنے کی کوشش کی جبکہ وہ کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیمبرگ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق ہیمبرگ ہوہن فیلڈ کے ایک شیشہ بار میں ایک شخص کو مردہ پایا گیا بہ طے ہے کہ اسے گولی کا نشانہ بنایا گیا تھا، کرائم برانچ اس معاملہ کی تحقیق کر رہی ہے جو آج صبح ساڑھے چار بجے ایک شیشہ بار میں مردہ پایا گیا۔پولیس کے مطابق تینتیس سالہ نوجوان کو گولی ماری گئی ہے قاتل ابھی تک فرار ہے، رپورٹ کے مطابق پولیس کی بڑی کاروائی کی وجہ سے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا جا چکا ہے، کرائم برانچ کے تفتیش کار سونگھنے والے کتوں سمیت موقع پر موجود ہیں، تفتیش کاروں نے نہ صرف علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے جبکہ مقامی رہائیشیوں سے بھی تحقیقات جاریہے۔ واضح رہے شیشہ بار پہلے ہی پر تشدد واقعات کے لئے جانا جاتا ہے، گذشتہ دسمبر میں دو افراد پر نقاب پوشوں نے حملہ کیا تھا، تقریباََ تین سال قبل ایک ستائیس سالہ شخص پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ کہا جاتا ہے کہ مرنے والے کا چہرہ اور چھاتی گولیوں سے چھلنی کر دی گئی تھی۔ جرم کی وجہ منشیات کی خرید و فروخت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں