۔،۔سابقہ رانیوں اور مہارانیوں کے زیورات چوری کرنے والوں میں سے دو افراد گرفتار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔سابقہ رانیوں اور مہارانیوں کے زیورات چوری کرنے والوں میں سے دو افراد گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔سابقہ رانیوں اور مہارانیوں کے زیورات چوری کرنے والوں میں سے دو افراد گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭چار نامعلوم ملزمان نے صرف (سات منٹ) کے اندر اندر (اٹھیاسی88 ملین یورو )کے زیورات چرا لئے جن میں قیمتی پتھروں سے جڑے ٹائراس، ہار، بالیاں اور بروچ شامل ہیں،جس کرین کا استعمال کیا گیا وہ جرمن میڈ تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/پیرس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطاق ایک ہفتہ قبل اتوار کو چار نامعلوم ملزمان نے صرف (سات منٹ) کے اندر اندر (اٹھیاسی88 ملین یورو )کے زیورات چرا لئے جن میں قیمتی پتھروں سے جڑے ٹائراس، ہار، بالیاں اور بروچ شامل ہیں،جس کرین کا استعمال کیا گیا وہ جرمن میڈ تھی،رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں نے اپنی تلاش میں ابتدائی کامیابی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ (ڈی این اے) کے نشانات کو فالو کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پیرس کے پراسیکیوٹر (لاورے بیکُوا) نے جرمنی پریس ایجنسی کو تصدیق کی کہ مشتبہ افراد میں سے ایک کو (چارلس۔ڈی۔گال ہوائی اڈے سے اور دوسرے کو پیرس کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہیاطلاعات کے مطابق گرفتاریاں ہفتے کی رات تقریباََ (دس) بجے کی گئیں جبکہ تاحال دو دیگر مشتبہ ساتھی ابھی تک مفرور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زیورات کا کوئی سراغ نہیں ملا ٭خدشات ہیں کہ ہیرے نکال لئے گئے ہوں گے اور سونا پگھلایا جا چکا ہو گا۔ گرفتار ہونے والے دونوں افراد کی عمریں (تیس) کے لگ بھگ بتائی گئی ہیں ایئر پورٹ پر گرفتار ہونے والا شخص بظاہر الجزائر جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی منصوبہ بندی انتہائی محتاط طریقہ سے کی گئی تھی۔ دو افراد نے الیکٹرک کی سیڑھی کو استعمال کرتے ہوئے گیلری میں اترے جبکہ دوسرے دو اسکوٹر سٹارٹ کر کے انتظار میں تھے، مکمل ڈکیتی صرف سات منٹ میں مکمل کی گئی، جائے وقوعہ پر ہیلمٹ۔ویلڈنگ مشین، ایک زرد رنگ کی حفاظتی ویسٹ،کٹنگ ڈسکس سمیت مختلف اشیاء کو پیچھے چھوڑ دیا گیا جن میں سے کچھ کو پٹرول سے ڈبویا گیا تھا، تقریباََ ایک سو پچاس ڈی این اے کے نشانات پولیس کے پاس موجود ہیں۔ واضح رہے بوسٹن کے ازابیلا سٹیورٹ گارڈنر میوزیم میں (نوے کی دہائی) میں سب سے شاندار بریک ان میں سے ایک پیش آیا، ایف۔بی۔آئی کی طرف سے پیش کردہ دس ملین ڈالر کے انعام کے باوجود پانچ سو ملین ڈالر کی مالیت کے تیرہ کام چوری ہوئے تھے اور کبھی برآمد نہیں ہوئے تب سے وہاں خالی فریم لٹک رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں