۔،۔ گھر میں پڑے بے قیمت کاغذ نے بیٹے کو کروڑ پتی بنا دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ گھر میں پڑے بے قیمت کاغذ نے بیٹے کو کروڑ پتی بنا دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ گھر میں پڑے بے قیمت کاغذ نے بیٹے کو کروڑ پتی بنا دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭گھر کی صفائی کے دوران ایک آدمی کو اپنے باپ کی (باسٹھ سال) پرانی بینک پاس بُک ملی(جس پر درج تھاسٹیٹ گارنٹی) جس نے اس کی زندگی بدل کر رکھ دی ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سینٹ یاگو/چلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی کے شہری (ہینو جوسا) کو گھر کی صفائی کے دوران کچرے میں ایک پرانی بینک پاس بک ملی جس نے اس کی زندگی بدل ڈالی، یہ پاس بک اس کے والد کی تھی جو (ساٹھ اور ستر کی دہائی) میں آخری بار استعمال کی گئی تھی، ہینو جوسا نے گھر خریدنے کے ارادے سے رقم بینک میں جمع کروائی تھی اس کی موت کے بعد خاندان کے کسی فرد کو اس بینک پاس بک یا رقم کا کوئی علم نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ بینک برسوں پہلے بند ہو چکا تھا لین پاس بک پر درج ٭سٹیٹ گارنٹی٭کے الفاظ نے ہینو جوسا کی توجہ حاصل کی، ہینو رائے نے حکومت سے رابطہ کیا ابتدائی طور پر اسے انکار کر دیا گیا جس کے بعد ہینو جوسا نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، طویل قانونی جنگ کے بعد عدالت نے حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ ہینو جوسا کو اصل رقم بمعہ سود رقم واپس کی جائے جس پر حکومت کو بالآخر (ایک پوائنٹ دو ملین ڈالر جو تقریباََ تینتیس کروڑ ستر لاکھ روپیآ بنتے ہیں کی ادائیگی کی ٭یوں کچرے میں پڑے بظاہر ایک بے قیمت کاغذ نے ہینو جاسا کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں