۔،۔ فرینکفرٹ سے (210 km) کی دوری پر ہرڈیکی  میں میئر کو چاقو مار کر زخمی کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ سے (210 km) کی دوری پر ہرڈیکی میں میئر کو چاقو مار کر زخمی کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ سے 210 کلومیٹر کی دوری پر ہرڈیکی میں میئر کو چاقو مار کر زخمی کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭روہر کے علاقے میں ہرڈیکے کے (نُو منتخب میئر ایریس اسٹالرز۔ایس پی ڈی) پر حملہ کے معاملے میں تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ حملہ میں خاندانی پس منظر تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روہر ہرڈیکے۔ مقامی میڈیا کے مطابق (کرائم سین سیاستدان کے گھر میں پیش آیا ہے) جبکہ تفتیش کاروں کا بھی خیال ہے کہ حملہ کی کڑی خاندانی پس منظر سے ملتی جلتی ہے، ڈی پی اے کی معلومات کے مطابق روہر کے علاقے میں ہرڈیکے کے (نُو منتخب میئر ایریس اسٹالرز۔ایس پی ڈی)کے دو گود لئے ہوئے بچوں جن کی عمریں پندرہ اور سترہ سال بتائی جاتی ہیں نے (آدھی رات 12:40 uhr بجے)ایمر جنسی سروسز کو کال کی، ان کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر اپنی والڈ کو گھر میں شدید زخمی حالت میں پایا، ایریس اسٹالرز پر چھریوں کے متعدد وار کئے گئے، چھریوں کے متعدد زخموں سے چور خاتون کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق شام تک ان کی حالت بہت نازک تھے، پولیس کے مطابق دونوں نو عمر لڑکے پولیس کی حراست میں ہیں کیونکہ معاملات کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس تزجمان نے ان کے حوالہ سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں