۔،۔ باد ہمبرگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے چیخنے چلانے پر گشتی پولیس طلب۔ نذر حسین۔،۔
٭پولیس خاتون کو پرسکون کرنے میں کامیاب، گھر کا سفر آسان کرنے کی غرض سے خاتون کو سب وے اسٹیشن پر اتارا گیا لیکن خاتون نے گشتی کار کو کئی سو یورو کا نقصان پہنچا دیا جبکہ پولیس آفیسرز نے زخمی ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی نبھائی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/باد ہمبرگ۔ مقامی پولیس کے مطابق شام کو تقریباََ ساڑھے چھ بجے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ہمبرگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون چیختی چلاتی نظر آئی، گشتی پولیس فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ایک انتیس سالہ خاتون کو پر سکون کرنے میں کامیاب رہی،پولیس افسران نے گھر کا سفر آسان کرنے کی غرض سے خاتون کو سب وے اسٹیشن پر اتار دیا، کار سے اترنے کے بعد خاتون نے اندھا دھند گشتی پولیس گاڑی پر ککیں لگائیں جبکہ پولیس افسران کو بھی لاتوں سے مارنا شروع کر دیا جس پر زخمی ہونے کے باوجود پولیس نے دوبارہ خاتون پر قابو پانے کے بعد اسے ایک خصوصی کلینک لے جایا گیا کیونکہ بظاہر خاتون تفسیاتی پریشانی کی حالت میں تھی۔ رپورٹ کے مطابق گشتی کار کو کئی سو یورو کا نقصان اٹھانا پڑا۔