۔،۔ پشاور پاکستان میں شادی کی بے انتہا خوشی دولہا میاں کو مہنگی پڑ گئی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ پشاور پاکستان میں شادی کی بے انتہا خوشی دولہا میاں کو مہنگی پڑ گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پشاور پاکستان میں شادی کی بے انتہا خوشی دولہا میاں کو مہنگی پڑ گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭پشاور میں اپنی ہی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہے کو گرفتار کر لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پشاور۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پشاور چمکنی کے علاقہ میں شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہا کو پولیس نے موقع پر گرفتار کر لیا، اس دوران ملزم سے اسلحہ بر آمد کرنے اور فائرنگ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کی کاروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد کر لی گئی، پولیس ترجمان کے مطابق دولہا کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا جبکہ رپورٹ کے مطابق(دولہا میاں) نے سہاگ رات حوالات میں ہی گزاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں