۔،۔ پاکستان کے شہر ہری پور میں رکشہ او منِی ٹرک میں تصادم تین جاں بحق جبکہ چار زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ پاکستان کے شہر ہری پور میں رکشہ او منِی ٹرک میں تصادم تین جاں بحق جبکہ چار زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پاکستان کے شہر ہری پور میں رکشہ او منِی ٹرک میں تصادم تین جاں بحق جبکہ چار زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭ہری پور کے علاقہ پھرہالہ چوک میں رکشہ اور منی ٹرک میں تصادم جس کی بنا پر تین افواد موقعہ پر جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہری پور پھرہالہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے شہر ہری پور پھرہالہ جو کے خیبر پختونخواہ کا حصّہ ہے، ہری پور پھرہالہ کی حدود میں تیز رفتاری کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق نواحی علاقہ پھرہالہ اور گولیہ میرا سے بتایا جاتا ہے، رپورٹ کے مطابق ریسیکیو نے جاں بحپ اور زخمیوں کو ہری پور ٹراما سینٹر منتقل کر دیا ایک اطلاع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو مرد ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہیں۔ ہری پور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہزارہ ڈویثرن کا شہر، یہ صوبے کا آبادی کے لحاظ سے چودھواں سب سے بڑا شہر ہے، اسلام آباد کے شمال میں تقریباََ پینسٹھ کلو میٹر(چالیس میل) اور ایبٹ آباد سے تقریباََ پینتیس کلو میٹر (بائیس میل) جنوب میں واقع ہے۔ ہری پور کو پھلوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں