
۔،۔ ٹیکسی مسافر پر گولیوں کی بوچھاڑ،ایک مسافر شدید زخمی،باقی مسافر محفوظ۔ نذر حسین۔،۔
٭ڈوسلڈورف کی ایک مرکزی سڑک پر کم از کم دس گولیاں چلائی گئیں۔ایک مسافر شدید زخمی۔ہومیسائیڈ اسکواڈ تفتیش کر رہا ہے، ٹارگٹڈ فتل کی کوشش بھی ہو سکتی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈوسلڈورف۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقع ڈوسلڈورف میں دن دہاڑے تقریباََ دوپہر۔دو اڑتیس 14:38بجے پیش آیا ٹیکسی چار لین والی مرکزی سڑک پر جنوب کی طرف سفر کر رہی تھی، شوٹر ممکنہ طور پر ٹرام کی پٹڑیوں کے قریب سڑک کے بیچ میں کھڑا تھا، اس نے ٹیکسی میں سوار مسافر پر تقریباََ دس گولیاں چلائیں جن کا ثبوت ٹیکسی کی ونڈ شوٹز۔ونڈ اسکرین پر دس سوراخ دیکھے جا سکتے ہیں، ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا ہوا مسافر جس کو گولیاں لگیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈرائیور سمیٹ باقی مسافر محصوظ رہے۔ عینی شواہد اور گولیوں کے نشان ٹارگٹڈ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کئی گواہوں نے ایمرجنسی کال پر پولیس کو مطلع کیا تھا، پولیس ترجمان کے مطابق فوری طور پر پولیس بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی، جبکہ پولیس کا ہیلی کاپٹر بھی مجرموں کی تلاش میں بہت دیر تک فضاء میں منڈلاتا رہا، مجرم ابھی تک فرار ہیں۔ واضح رہے ابھی مارچ کے مہینے میں ڈوسلڈورف کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب (اُوبر کار) میں سوار ایک مسافر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، کار کرایہ پر لینے والی کمپنی کے نگرانی کے کیمروں نے اس واقعہ کو ریکار کیا تھا جس کی بنا پر چوبیس24 سالہ مشتبہ بندوق بردار کو نومیر میں بارہ سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔



