0

۔،۔روسی کاروباری شخصیت پیراشوٹ کے ذریعہ اترنے کی کوشش کے دوران ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔روسی کاروباری شخصیت پیراشوٹ کے ذریعہ اترنے کی کوشش کے دوران ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭روسی تاجر نے روسی ساختہ Mil Mi-8 ہیلی کاپٹر سے پیرا شوٹ کے ذریعہ چھلانگ لگاتے ہوئے اونچائی کا غلط اندازہ لگایا جو اس کے لئے جان لیوا ثابت ہوا چھلانگ لگاتے ہی پتھر کی طرح وہ زمین پر جا گر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ڈاکٹروں نکی کوشش کے باوجود بچ نہیں سکے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روس/ماسکو۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی ایک کاروباری شخصیت پیرا شوٹ کی مدد سے ایک ہیلی کاپٹر سے بلندی سے اترنے کی کوشش کے دوران گر کر ہلاک ہو گیا رپورٹ اور سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی تاجر نے روسی ساختہ Mil Mi-8 ہیلی کاپٹر سے پیرا شوٹ کے ذریعہ چھلانگ لگاتے ہوئے اونچائی کا غلط اندازہ لگایا جو اس کے لئے جان لیوا ثابت ہوا چھلانگ لگاتے ہی پتھر کی طرح وہ زمین پر جا گر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود بچ نہیں سکے۔ روسی تاجر سر گئی تسیگانوف کو فوری طور پر ماسکو کے نواحی علاقہ کولومنا کی اسپتال منتقل کیا رپورٹ کے مطابق ان کا جسم زخموں سے چور چور تھا ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود 51 سالہ روسی تاجر نے اتوار کو آخری سانس لی اور چل بسے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں