0

۔،۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات نیو جرسی میں اپنے بیڈ منسٹر ریزورٹ میں حامیوں سے بات کرتے ہوئے فرد جرم کو ٭طاقت کا سب سے بُرا اور گھناونا استعمال٭ قرار دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیویارک/فلوریڈا/واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپپر فرد جرم عائد ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا، کچھ دیر کی گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد ٹرمپ میامی کی وفاقی عدالت سے روانہ ہو گئے تھے واضح رہے وفاقی عدالت میں ہی ٹرمپ کے معاون والٹ ناٹا کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹرمپ پر حساس دستاویزات اور جاسوسی سمیت 37 الزامات عائد ہیں جبکہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر پر فوجداری مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ رہائی کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میامی سے ریاست نیو جرسی کے شہر بیڈ منسٹر پہنچے،جہاں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الزامات بے بنیاد اور انتقامی کاروائی ہے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں امریکی عوام بائیڈن انتظامیہ کو بھر پور جواب دے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ پوری پولیس اسکوارڈکے ساتھ میامی کورٹ ہاوس پہنچے تھے۔

 

٭ایک فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عدالت جانے سے پہلے باقاعدہ طور پر ایک پادری نے ان کی کامیابی کے لئے دعائیہ کلمات کہے٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں