0

۔،۔سعودی عدلیہ نے پائلٹ بندر القرہادی کے قاتل کو سزائے موت سنا دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔سعودی عدلیہ نے پائلٹ بندر القرہادی کے قاتل کو سزائے موت سنا دی۔ نذر حسین۔،۔

٭سعودی شہری برکات بن جبریل بن برکات العاطفی الکنانی نے سعودی شہریت کے حامل بندر بن طہ بن محمد القرہدی سر عام گاڑی میں ہتھکڑیاں لگا کر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی،آگ میں جھلس جانے کے بعد بندر بن طہ کی موت واقعہ ہو گئی تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/جدہ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی الخلیج آن لائن نیوز ویپ سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو ہلا کر رکھ دینے والے ایک نوجوان پائلٹ کے وحشیانہ طور پر قتل کیس میں سعودی عدلیہ نے کل ملزم سعودی شہری برکات بن جبریل بن برکات العاطفی الکنانیکو موت کی سزا سنا ئی ہے۔ وکیل اور کونسلر عبد العزیز القلیسی کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ کے مقدمے کی سماعت کے بعد مجرم کے خلاف سزا کے طور پر،مقتول اور شہید بندر القرھادی کے مقدمہ میں موت کی سزا جاری کی گئی ہے۔ گذشتہ ماہ بندر بن طہ بن محمد القرہدی کو ایک دوست نے جدہ کی ایک سڑک پر آگ لگانے سے پہلے اس کی گاڑی میں ہتھکڑیوں سے باندھ دیا تھا، پھر اس نے گاڑی پر پٹرول چھڑک کروحشیانہ اور بے دردی سے چیختے چلاتے بندر بن طہ بن محمد القرہدی کو جلا دیا جبکہ خود تماشہ دیکھتا رہا رپورٹ کے مطابق آگ اتنی خطرناک تھی کہ گاڑی کے ارد گرد کھڑی چار اور کاریں بھی جل کر راکھ ہو گئیں۔ جرم کی بد صورتی اور گھناونا پن دیکھتے ہوئے اور زندہ انسان کو جلتے دیکھنے پر اور اس کی مدد نہ کرنے پر قاتل کو سزائے موت تجویز کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں