0

۔،۔ بھارت میں ورمالا پہنانے کے دوران ہی دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بھارت میں ورمالا پہنانے کے دوران ہی دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭بارات لے کر آنے والے دولہا میاں شراب کے نشے میں دھت ڈگمگاتے اور لڑکھڑاتے ہوئے دلہن کو ورمالا پہنینے کی کوشش میں تھے کہ دلہن نے یہ تماشا دیکھتے ہوئے فوراََ شادی سے انکار کر دیا، دولہا میاں بمعہ فیملی کے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نئی دہلی/اتر پردیش/تیواری پٹی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک چھوٹے گاوں تیواری پٹی میں بارات لانے والے دولہے میاں کو نشے میں دھت،ڈگمگاتے اور لڑکھڑاتے قدموں سے دیکھ کر دلہن نے زار و قطار رونا شروع کر دا جبکہ دولہا میں دلہن کو ورمالا پہنانے میں بھی ناکام رہے جس پر دلہن نے فوراََ شادی سے انکار کر دیا جبکہ دلہن کے گھر والوں نے اپنی بچی کا ساتھ دیتے ہوئے دولہا میاں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق کئی گھنٹے پولیس اسٹیشن میں رہنے کے بعد دولہا اور اس کے گھر والے شادی کی تقریب پر ہونے والے تمام خرچ دلہن کے ماں باپ کو ادا کرنے پر رضامند ہو گئے جس کے بعد دولہا میاں کو رہا کر دیا ٭دولہا میاں اپنی بارات کو لے کر بغیر نشے کے گھر واپس چلے گئے٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں