0

۔،۔ فرینکفرٹ کے علاقہ ایشرز ہائیم میں ٹریفک کنٹرول کے درمیان منشیات فروش گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ کے علاقہ ایشرز ہائیم میں ٹریفک کنٹرول کے درمیان منشیات فروش گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭معمول کے مطابق ٹریفک کنٹرول میں پولیس نے شک کی بنا پر ایک کمپنی کی گاڑی روکی گاڑی میں سے چرس کی بُو محسوس ہونے پر چیکنگکے دوران گاڑی میں سے چرس برآمد کر لی گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایشرز ہائیم/ہوگل سٹریٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ دوپہر ڈیڑھ بجے فرینکفرٹ کے علاقہ ایشرز ہائیم میں ٹریفک کنٹرول کے دوران ایک گاڑی کی چیکنگ کی گئی جس میں دو مسافر بیٹھے ہوئے تھے، معائنہ کرنے پر پولیس افران کو چرس کی بُو محسوس ہوئی دونوں نوجوانوں جن کی عمر بتدریج 23 کے لگ بھگ تھیں ان کے پاس ایک شاپنگ بیگ تھا جس میں تقریباََ دو سے ڈھائی سُو گرام چرس تھی، مزید تفتیشی سلسلہ میں دونوں کے اپارٹمنٹس کی بھی تلاشی لی گئی وہاں سے بھی دونوں کے گھروں سے چرس اور مایوہانا برآمد کی گئی۔پولیس نے کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں ملزمان کو رہا کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں