0

۔،۔ تیونس میں برازیل کے سفارتخانہ کے باہر مامور پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ تیونس میں برازیل کے سفارتخانہ کے باہر مامور پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ۔ نذر حسین۔،۔

٭تیونس میں برازیل کے سفارتخانہ کے باہرڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار پر نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کیا،پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برازیل/تیونس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز 19 جون کو 53 سالہ حملہ آور نے تیونس میں برازیل کے سفارتخانہ کے باہرڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جبکہ اس سے پہلے ہی پولیس اہلکار نے حملہ آور کی ٹانگ میں گولی ما ر کر اسے گرفتار کر لیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 53 سالہ حملہ آور ذہنی طور پر بیمار تھا وہ چاقو مارنے کو دہشت گردی نہیں سمجھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں