0

۔،۔ بیوی کو چاقو سے ہلاک کرنے والے شوہر کو پھانسی دے دی جائے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بیوی کو چاقو سے ہلاک کرنے والے شوہر کو پھانسی دے دی جائے۔ نذر حسین۔،۔

٭مصر میں جرم کے تقریباََ دو ماہ بعد طنطاقی فوجداری عدالت نے پیر کو فیصلہ سنایا کہ بیوی کو چاقو مار کر ہلاک کرنے والے شوہر کو پھانسی دے دی جائے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر/الغربیہ گورنری/نفیا۔ یہ واقعہ گذشتہ اپریل مصر کے شمال میں واقع الغربیہ گورنری میں نو بیاہتا جوڑے کے گھر میں پیش آیا تھا، رپورٹ کے مطابق شادی کے 48 گھنٹے بعد بیوی نے ازدواجی تعلق قائم کرنے سے انکار کیا جس کی بنا پر دونوں کے درمیان اختلافات نے جنم لیا، نا معلوم وجوعات کی بنا پر دولہا محمد نے چاقو کے وار کر کے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم ٭محمد٭کو سزائے موت دینے کے بارے میں مفتی کی رائے کا جائزہ لینے کے تقریباََ دو ماہ بعد طنطاقی فوجداری عدالت نے پیر کو فیصلہ سنایا کہ بیوی کو چاقو مار کر ہلاک کرنے والے شوہر کو پھانسی دے دی جائے۔ واضح رہے 26 اپریل کو الغربیہ گورنری میں سیکورٹی فورسز کو مقتولہ ٭آتہ٭کے اہل خانہ کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کی شادی کے تقریباََ 48 گھنٹے بعد الغربیہ گورنری کے گاوُں ٭نفیا٭میں آتہ کو قتل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں