0

۔،۔جنوبی افریقہ کے شہر ویلکم میں ورجینیا نامی سونے کی کان میں دھماکہ 31 مزدور ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جنوبی افریقہ کے شہر ویلکم میں ورجینیا نامی سونے کی کان میں دھماکہ 31 مزدور ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭ویلکم سٹی میں ورجینیا مائن کے وینٹیلیشن شافٹ میں ہونے والے دھماکے میں 31 مزدور ہلاک ہلاک ہو گئے۔یہ خبر بھی ہے کہ یہ اموات ایک ماہ قبل 18 مئی کو ہوئی تھیں۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ وینٹیلیشن شافٹ میں میتھین کی سطح بہت زیادہ تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/جوہانسبرگ/ویلکم۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویلکم سٹی میں ورجینیا مائن کے وینٹیلیشن شافٹ میں ہونے والے دھماکے میں 31 مزدور ہلاک ہلاک ہو گئے،رپورٹ کے مطابق کان کو 90 کی دہائی کے اوائل میں چھوڑ(بند) کر دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق تمام مزدور جنوبی افریقہ کی آبائی قوم بسوتھو سے تعلق رکھتے تھے جبکہ 30 سال سے بند کان میں غیر قانونی طور پر کاروائی کر رہے تھے یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک شدہ افراد پڑوسی ملک لیسو تھوکے غیر قانونی کان کن تھے۔کان کے سابقہ مالک ہار منی گولڈ ہارج جے نامی کمپنی نے کہا کہ وہ اس حادثے کو مجرمانہ معاملہ کے طور پر دیکھتی ہے۔واضح رہے میتھین ایک انتہائی دھماکہ خیز گرین ہاوس گیس ہے جو اکثر زیر زمین بارودی سرنگوں میں پائی جاتی ہے اور کان میں کام کرنے والوں کی حفاظت اور صحت کو سنگین خطرات لاحق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں