0

۔،۔پولیس کے روکنے پر نہ رکنے والے 17 سالہ نوجوان کو پولیس نے گولی مار دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔پولیس کے روکنے پر نہ رکنے والے 17 سالہ نوجوان کو پولیس نے گولی مار دی۔ نذر حسین۔،۔

٭فرانس میں ہنگامے پانچویں روز میں داخل ہو چکے ہیں،پولیس اہلکار نے پولیس کے ناقہ پر نہ رکنے کے جرم میں زندگی کی بازی ہار دی۔پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک 17 سالہ ناحیل مرزوق نامی نوجوان کی نماز جنازہ سخت سیکورٹی میں ادا کی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/پیرس۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ ہفتے پیرس میں پولیس اہلکار نے سیکورٹی ناقہ میں 17 سالہ ناحیل مرزوق نامی نوجوان کو رکنے کا کہا جس پر پولیس اہلکار نے فوراََ گولی چلا دی، واضح رہے کہ ناحیل نامی فرانسیسی الجزائری نوجوان سینے میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جان گنوا بیٹھا تھا۔جبکہ پولیس نے دعوی کیا تھا کہ نوجوان ڈرائیور نے انہیں کچلنے کی کوشش کی تھی تاہم فوانسیسی پولیس کی ریکارڈ کی گئی تمام ویڈیوز نے فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کی حقیقت کھول دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے گاڑی کے پاس دو پولیس افسرانڈرائیور کی طرف ہتھیار تانے کھڑے ہیں اور جیسے ہی نوجوان گاڑی چلانے کی کوشش کرتا ہے ایک پولیس افسر گولی چلا دیتا ہے۔ اس واقع کے نے راتوں رات غصے اور بدنظمی کو جنم دیا، گرفتاریوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق522 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں