0

۔،۔ امریکی ریاست اوکلاہوما میں منگل کو گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے اردنی ڈاکٹر کی موت۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ امریکی ریاست اوکلاہوما میں منگل کو گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے اردنی ڈاکٹر کی موت۔ نذر حسین۔،۔

٭52 سالہ اردنی ڈاکٹر سرجن ہانی بررہان الدین البرادعی امریکا میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق۔اردن اور امریکا میں ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں میں شدید غم پھیل گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/اردن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما میں گذشتہ منگل کو 52 سالہ اردنی ڈاکٹر سرجن ہانی بررہان الدین البرادعی امریکا میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق۔اردن اور امریکا میں ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں میں شدید غم پھیل گیا، وہ ایک کالونی میں اپنی اہلیہ اور جوان بیٹی کے ہمراہ رہائش پذیر تھے، گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی ان کے گھر پر گری جس کی بنا پر مرحوم نے اپنی بیوی اور بچی کو بچانے کی کوشش کی اس دوران بڑی مقدار میں سانس کے ذریعہ ان کے جسم میں داخل ہونے والی زہریلی گیس داخل ہونے کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری آئی، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر انہیں فوراََ اسپتال منتقل کر دیا،تین دن تک)آئی سی یو) میں رہنے کے بعد چل بسے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں