0

۔،۔ امریکا میں نوجوان لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے والے مجرم کو انجکشن دے کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ امریکا میں نوجوان لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے والے مجرم کو انجکشن دے کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭51 سالہ جرمین کینن نے 20 سالہ شیر ونڈا کلارک نامی لڑکی کو خنجر کے وار کر کے بے دردب سے قتل کر دیا تھا جو دو بچوں کی ماں تھی کینن کو زہر کا انجکشن دے کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ اس کے آخری بیان کے مطابق ٭عیسی علیہ السلام (جیزس) نے مجھے بچا لیا جیسا کہ ان کو مرنے کے بعد اُٹھا لیا گیا تھا اسی طرح میں بھی بچا لیا گیا ہوں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/نیو یارک/اوکلاہوما۔ مرنے سے قبل جرمین کینن کے آخری الفاظ یہ تھے ٭مجھے جیزس۔عیسی علیہ السلام۔نے بچا لیا،میں اپنی زبان سے اعتراف کرتا ہوں اور دل سے اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ جیسے خُدا نے عیسی علیہ السلام کو مرنے کے بعد اوپر اُٹھا لیا تھا۔چنانچہ میں بھی بچا لیا گیا ہوں یشکریہ۔٭یہ تھے اُس قاتل کے الفاظ جس نے دو بچوں کی نوجوان ماں کو بیہیمانہ تشدد بنانے کے بعد خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا تھا جو قاتل کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے اپارٹمنٹ میں کرائے پر رہتی تھی، لڑکی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر جرمین کو سزائے موت سنائی گئی جس پر گذشتہ روز اوکلاہوما کی ایک جیل میں عملدرآمد کیا گیا۔ واضح رہے جرمین کینن قبل ازیں ایک خاتون کو بیہیمانہ تشدد بنانے کے جرم میں 10 سال قید کاٹ چکا تھا قید سے رہائی کے بعد ہی شیرونڈا مرحومہ کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھا جہاں چند ماہ بعد ہی اس نے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں