0

-,-اُوورلوڈ بس المناک حادثے کا شکار 17 افراد جاں بحق 35 زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

اُوورلوڈ بس المناک حادثے کا شکار 17 افراد جاں بحق 35 زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭ڈرائیور کی غفلت کی بنا پر اُور لوڈ بس تالاب جا جا گری، حادثہ میں تین بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق 35 زخمی۔بس میں 60 افراد سے زیادہ سوار تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بنگلہ دیش/چھتر کنڈہ/باریشال کھلنا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لنگلہ دیش کے چھتر کنڈہ میں ایک المناک حادثہ میں 3 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 35 افراد زخمی ہو گئے، بشار اسمرتی پر یبھان کی باریشال جانے والی بس جس میں رپورٹ کے مطابق 60 سے زیادہ افراد سوار تھے جبکہ بس میں صرف 52 افراد کی گنجائش تھی ڈرائیور کی غلطی کی بنا پر سڑک سے الٹ کر باریشال کھلنا شاہراہ پر سڑک کے کنارے تالاب میں گر گئی، زندہ بچ جانے والوں نے اس المناک سانحہ کا ذمہ دار ڈرائیور کی لاپرواہی اور بس میں بھیڑ کو قرار دیا رپورٹ کے مطابق بہت سارے مسافر گلیارے میں کھڑے تھے۔ متاثرین میں سے زیادہ تر کا تعلق پیروز پیر کے بھنڈاریا اور جھلکا ٹھی کے راجا پور علاقے سے تھا۔ واضح رہے بد قسمتی سے بنگلہ دیش میں بس کے حادثات معمول بن چکے ہیں جس کے نتیجہ میں روڈ سفیٹی کے مطابق جون میں 559 سڑک حادثات پیش آئے جس کے نتیجہ میں 562 افراد ہلاک اور 812 زخمی ہوئے، رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا کہ اسی عرصہ کے دوران 207 موٹر سائیکل حادثات میں 169 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ آبی گزرگاہوں، ریلوے حادثات اور پیدل چلنے والوں کی بھی اموات نے سنگین اعداد و شمار میں حصہ ڈالا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں