0

۔،۔میکسیکو کی امریکی سرحد پر بار میں آتشزدگی کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔میکسیکو کی امریکی سرحد پر بار میں آتشزدگی کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭جمعہ کی شب سان لوئس ریوکولوراڈو جس کی سرحد امریکا سے ملتی ہے جس میں صرف ایک گلی کا فاصلہ ہے نشے میں دھت نوجوان نے بیئر ہاوس بار میں مولوٹوف کاک ٹیل پھینکا جس سے بار میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کولوراڈو/امریکا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کی شب کو سان لوئس ریوکولوراڈو جس کی سرحد امریکا سے ملتی ہے جس میں صرف ایک گلی کا فاصلہ ہے نشے میں دھت نوجوان نے بیئر ہاوس بار میں مولوٹوف کاک ٹیل پھینکا جس سے بار میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک ہو گئے، سان لوئس ریوکولوراڈو کے میئر نے ہفتہ کی سہہ پہر کو ٹویٹ کیا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا نام ابھی تک نہیں لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس شخص نے بار میں خواتین کے ساتھ نامناسب برتاو کیا جس کی بنا پر اسے بار سے نکال دیا گیا تھا، نامعلوم شخص نے مشتعل ہو کر بار کے اندر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے جس کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں سات مرد اور چار خواتین شامل ہیں جبکہ چار زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں