0

۔،۔ جمعرات کو مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہو گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جمعرات کو مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہو گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭بھارت کی مغربی ریاست مہا راشٹر میں واقع ایک گاوں میں جمعرات کو مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہو گئی امدادی کارکنوں نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا کام روک دیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مہاراشٹر۔ غیر ملکی خبر رساں خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست مہا راشٹر میں واقع ایک گاوں میں جمعرات کو مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہو گئی امدادی کارکنوں نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا کام روک دیا ہے، بھارت کی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے ایس بی سنگھ نے اتوار کے روز خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ امدادی سرگرمیوں کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ پچاس سے زیادہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ممبئی سے تقریباََ 60 کلو میٹر دور واقع پہاڑی بستی ارشال واڑی مٹی کے تودے گرنے سے متاثر ہوئی کئی مکان زمین بوس ہو گئے رپورٹ کے مطابق اس گاوں میں 225 افراد رہتے تھے ان میں سے 80 سے زیادہ جانیں بچائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں