0

۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 14 اگست 2023 بروز پیر قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 14 اگست 2023 بروز پیر قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی بھر سے سیاسی،مذہبی، سماجی اور کاروباری حضرات نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 14 اگست 2023 بروز پیر قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جشن آزادی کی تقریب میں بھر پور حصّہ لے کر تقریب کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ٭جشن آزادی پاکستان٭ واقعی ایک جشن کی صورت اختیار کر گئی۔چھوٹے چھوٹے ننھے مُنے بچوں نے سبز و سفید رنگ کے ملبوسات پہن کا تقریب کو چار چاند لگا دیئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 14 اگست 2023 بروز پیر قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں سیاسی، مذہبی، کاروباری اور سماجی کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔محترمہ آمنہ نعیم کمرشل قونصلر نے نقابت کے فرائض بڑے احسن طریقہ سے نبھائے، ان کا کہنا تھا کہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر یہاں جمع ہوئے ہیں،چودہ اگست محض ایک تاریخ نہیں بلکہ وہ نعمت ہے جو ہمارے پرکھوں نے لاکھوں قربانیاں دیتے کے بعد حاصل کیں،اور ہمیں ایک امانت کے طور پر سونپی گئی ٭ملا نہیں ہم کو وطن پاک ایک تحفے میں۔جو لاکھوں دیپ بجھے ہیں تو یہ چراغ جلا ہے٭باقاعدہ طور پرتقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف ذوالقرنین کو حاصل ہو انہوں نے تلاوت کی۔ قومی ترانے کی دھن پر قونصل جنرل آف پاکستان زاہد حسین نے جرمنی کی فضاوُں،تالیوں اور نعروں کی گونج میں سبز ہلالی پرچم بلند کیا، ہیڈ آف چانسلری شفاعت کلیم خٹک نے صدر پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا جو قومیں قربانیوں کو بھول جاتی ہیں وہ اپنے مستقبل کو بھی بھول جاتی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں قیام پاکستان کے لئے اپنے آباوُ اجداد کی قدر کرنی چاہیئے اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہیئے ، بعد ازاں قونصل جنرل آف پاکستان زاہد حسین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ میں پرائم منسٹر کا میسج آپ کو پڑھ کر سناوں ضروری سمجھتا ہوں ہ آپ سب کا اپنی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے تمام عملہ کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کروں کہ آپ اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود یہاں تشریف لائے اور اپنے قومی فریضہ کو ادا کرتے ہوئے تقریب جشن آزادی کا حصّہ بنے مجھے اس بات پر بھی بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ یہاں پر موجود حاضرین نہ صرف فرینکفرٹ اور اس کے گرد و نواح سے تشریف لائے ہیں بلکہ بڑی دور دراز شہروں سے اپنے آرام کو چھوڑ کر تشریف لائے آپ کی آمد کا بہت بہت شکریہ۔قوم آج پاکستان کی 76 ویں آزادی کی سالگرہ منا رہی ہے اس موقع پر میں سمندر پار پاکستانیوں سمیت پوری قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ دن ہمارے دنوں میں خاص جگہ رکھتا ہے کیونکہ اس دن آزادی کی تاریخی جدوجہد ریاست پاکستان کے قیام پر اختتام پذیر ہوئی، آج کے دن ہم ان مردوں عورتوں بچوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قائد اعظم کی متحرک قیادت میں اکٹھے ہوئے تا کہ ایک ایسی سرزمین حاصل کرنے کے لئے جدو جہد کا آغاز کر سکیں کہ جس کو وہ اپنا گھر کہہ سکیں۔ تقریب کے اختتام پر ذوالقرنین نے دُعا فرمائی اے اللہ ہمارے پاکستان کی حفاظت فرما،پاکستان کو اسلام کی شناخت پر قائم رکھنا،ملک پاکستان کو استحکام، ترقیاور سلامتی عطاء فرما۔اس کے بعد قونصل جنرل زاہد حسین اور شفاعت کلیم خٹک نے بچوں کے جھرمٹ میں کیک کاٹا بعد ازاں تمام شرکاء کی پاکستانی لذیز کھانوں سے تواضع کی گئی۔واضح کرتے چلیں کہ سٹٹگارٹ سے ظفر اقبال نوری کی قیادت میں ایک قافلہ جشن آزادی کی تقریب کا حصّہ بنے جبکہ سٹٹگارٹ سے ہی شیخ منیر کی قیادت میں بھی ایک قافلہ جشن آزادی پاکستان میں شرکت کے لئے تشریف لائے اور کارلسروئے سے محمد رفیق جن کی پاکستان روح اور جان ہے بھی قافلہ کی صورت میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان تشریف لائے جبکہ پی او اے ایف کے صدر اعجار پیارا بھی اپنے دوست و احباب اور پاکستان اورسیز الائنس کے عہدہ داروں کے ساتھ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب میں تشریف لائے۔

*فوٹو جاوید اقبال بھٹی کے کیمرے سے *

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں