0

۔،۔ہیمبرگ محب وطن پاکستانیوں نے پاکستان کا 76 واں یوم آزادی منایا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ہیمبرگ محب وطن پاکستانیوں نے پاکستان کا 76 واں یوم آزادی منایا۔ نذر حسین۔،۔

٭ہیمبرگ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے متفقہ فیصلہ کیا کہ قومی سوچ کو اجاگر کیا جائے گا،انفرادی تشخص اور گروہ بندی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور ہیمبرگ کی کمیونٹی کو متحد کر کے ساتھ چلا جائے گا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیمبرگ۔ ہیمبرگ شہر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاسی،سماجی، مذہبی کاروباری اور طلباء کمیونٹی کے رہنماوں نے مل کر پاکستان کے 76 واں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر سادی مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا، نشست میں متفقہ فیصلہ کیا گیاکہ قومی سوچ کو اجاگر کیا جائے گا،انفرادی تشخص اور گروہ بندی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور ہیمبرگ کی کمیونٹی کو متحد کر کے اکٹھا کیا جائے گا، پاکستانی کمیونٹی ہیمبرگ کو پاکستانی سماجی مسائل حل کرنے اور نئے آنے والے پاکستانیوں کی رہنمائی کی جائے گی،کمیونٹی کو مضبوط کیا جائے گا جبکہ تمام طبقوں کو ایک سبز ہلالی پرچم تلے اکٹھا کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے بعد ہر دو سال بعد کمیونٹی(ایسوسی ایشن) کے الیکشن کروائے جائیں گے تا کہ ہر پاکستانی کو کمیونٹی کی خدمت کا موقع حاصل ہو، تقریب کے اختتام پر پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا،جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں