0

۔،۔ روشنیوں کے شہر فرینکفرٹ میں کراچی کمیونٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کا خوبصورت انعقاد۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ روشنیوں کے شہر فرینکفرٹ میں کراچی کمیونٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کا خوبصورت انعقاد۔نذر حسین۔،۔

٭یورپین من ہیٹن(Manhattan)فرینکفرٹ جسے روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں کراچی کمیونٹی کے زیر اہتمام ایک خوبصورت پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ پوری جرمنی سے پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کر کے جشن آزادی پاکستان کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے،کمرشل کونسلر آمنہ نعیم نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گالوس۔ یورپین من ہیٹن(Manhattan)فرینکفرٹ جسے روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں کراچی کمیونٹی کے زیر اہتمام ایک خوبصورت پروگرام ترتیب دیا گیاجس کی نقابت محمد دانش اور زاہد لطیف نے بڑے احسن طریقہ سے نبھائی، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف نوجوان حافظ قرآن اویس محمود کو حاصل ہوا،دربار رسالت میں نعت کا نذرانہ پیش کرنے کا شرف ننھی بچی لائبہ ملک کو حاصل ہوا انہوں نے اپنی ننھی اور پیاری زبان سے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کر کے خوب داد حاصل کی جبکہ جرمنی کے مشہور و معروف نعت خواں زبیر ترمزی نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کر کے داد حاصل کی۔ چھوٹے چھوٹے بچوں نے سبز ہلالی پرچم کی جھنڈیاں ہاتھ میں لہراتے ہوئے قومی ترانہ پیش کیا جس پر ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا۔تحریک پاکستان اورقیام پاکستان پر کی جانے والی جدوجہد کو پکار پکار کر بیان کرتی دستاویزی فلم پیش کی گئی جس میں تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کی مکمل تاریخ کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی، بچوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئیز پروگرام کا بھی خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا تھا جسے نہ صرف بچوں جبکہ بڑوں نے بھی سراہا اور اس دوران بچوں میں مختلف انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ بچوں نے ننھے منے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے تحریک پاکستان کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اسی دوران بچوں اور بڑوں نے ملی نغمے پیش کر کے خوب داد حاصل کی، یقیناََ تحریک پاکستان اور جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ کو مدنظر کھتے ہوئے اردو اور جرمن زبان میں تقاریر بھی کی گئیں جبکہ اردو زبان میں محمد رفیق نے تحریک پاکستان اور جشن آزادی پاکستان پر خوبصورت الفاظ میں تقریر پیش کی جبکہ تنزیلہ آصم نے تحریک پاکستان اور جشن آزادی پاکستان کو جرمن زبان میں بیان کیا۔ کمرشل کونسلر آمنہ نعیم کو تالیوں کی گونج میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا انہوں نے اپنے خطاب میں کراچی کمیونٹی کی پوری ٹیم کو نظم و ضبط سے بھرپور پروگرام پیش کرنے پر مبارک باد دی ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں میں جذبہ حب الوطنی دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے اوورسیز پاکستانیوں میں اتحاد و یکجہتی قابل دید ہے،قابل تعریف ہے، انہوں نے حاضرین محفل کو بھی مبارک باد دی۔ پروگرام کے اختتام پر تالیوں کی گونج میں آمنہ نعیم نے خواتین اور بچوں کے جھرمٹ میں جشن آزای پاکستان کی (76 ویں) سالگرہ کا کیک کاٹا، شرکاء محفل کو تقریب کے اختتام پر پاکستانی لذیز کھانے پیش کئے گئے۔یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کے اس کامیاب پروگرام کا سہرہ آزاد حسین،محمد مبین خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں