0

۔،۔ سعودی عرب نے نسوار رکھنے والے عازمین کو وارننگ جاری کر دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سعودی عرب نے نسوار رکھنے والے عازمین کو وارننگ جاری کر دی۔ نذر حسین۔،۔

٭نسوار اپنے پاس رکھ کر سفر کریں گے،پکڑے جانے پر سعودی عرب میں ان کے لئے سخت سزائیں منتظر جبکہ پاکستان بھر میں تمام ہوائی اڈوں پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی طرف سے پوسٹر بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں جن میں سعودی عرب میں منشیات سے متعلقہ جرائم پر نتائج کے بارے میں خبر دار کیا گیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/ریاض۔ مقامی میڈیا کی خصوصی رپورٹ میں سعودی حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ نسوار اپنے پاس رکھ کر سفر کریں گے،پکڑے جانے پر سعودی عرب میں ان کے لئے سخت سزائیں منتظر جبکہ پاکستان بھر میں تمام ہوائی اڈوں پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی طرف سے پوسٹر بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں جن میں سعودی عرب میں منشیات سے متعلقہ جرائم پر نتائج کے بارے میں خبر دار کیا گیا ہے، نسوار دھوئیں کے بغیر تمباکو کی ایک قسم ہے جو رواں سال کے شروع میں سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک میں منشیات کی فہرست میں شامل کر لی گئی،اس کے ساتھ ساتھ سعودی وزارت صحت نے حاجیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل تمام ضروری ویکسین لگوانا یقینی بنائیں جو حج پرمٹ کی بنیادی شرائط میں سے ایک ہے،شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں حج پرمٹ جاری نہ ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں