0

۔،۔اربوں روپے کی منشیات چوری کرنے کے الزام میں (مفرور) سمگلر کو سمندر بُرد کر دیا گیا۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔اربوں روپے کی منشیات چوری کرنے کے الزام میں (مفرور) سمگلر کو سمندر بُرد کر دیا گیا۔نذر حسین۔،۔

٭وینزویلا کے 68 سالہ منشیات سمگلر کو 450 پاونڈ کوکین جس کی قیمت تقریباََ 79 لاکھ پاونڈ بنتی ہے کی چوری کے الزام میں ٭گینگ ٭ کے لوگوں نے منشیات سمگلر کو ہاتھ باندھ کر،جسم کے ساتھ وزن باندھ کر ٹھاٹھیں مارتے سمندر میں پھینک دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/وینزویلا/کراکس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا میں اربوں روپے کی منشیات چوری کرنے والے(مفرور) سمگلر کو اپنے ہی گینگ کے لوگوں نے سمندر بُرد کر دیا، رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے 68 سالہ منشیات سمگلر کو 450 پاونڈکوکین جس کی قیمت تقریباََ 79 لاکھ پاونڈ بنتی ہے کی چوری(فراڈ) کے الزام میں ٭گینگ ٭ کے لوگوں نے منشیات سمگلر کو ہاتھ باندھ کر،جسم کے ساتھ وزن باندھ کر ٹھاٹھیں مارتے سمندر میں پھینک دیا۔رپورٹ کے مطابق مفرور سمگلر رونالڈو نے بوئنس آئرس میں فوئنٹس کے نام پر جعلی کاغذات بنوا کر رہائش پذیر تھا جبکہ مشرق وسطی کے منشیات فروشوں کے ساتھ غیر قانونی لین دین کی وجہ سے ٭طالبان٭ کا لقب اختیار کر رکھا تھا، ذرائع کے مطابق فوئنٹس کو اس لئے سمندر برد کیا گیا ہے کہ اس نے نہ صرف 450 پاونڈ کوکین کی کھیپ چوری کی تھی جبکہ کئی ہزار ڈالر نقدی بھی چوری کی تھی۔فوئنٹس ایک نامعلوم مقام پر کارٹیل کی میٹنگ پر آیا تھا جب اسے گینگ کے لوگوں نے اغوا کیا پھر ہاتھ پاوں باندھ کر اور جسم کے ساتھ وزن ڈال کر سمندر برد کر کے قتل کر دیا گیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں