0

۔،۔ نیونس کے مختلف اسپتالوں کے مردہ خانوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی لاشوں کے انبار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ نیونس کے مختلف اسپتالوں کے مردہ خانوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی لاشوں کے انبار۔ نذر حسین۔،۔

٭صحارا افریقہ سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تقریباََ 55 لاشیں اسپتال کے مردہ خانوں میں پڑی گل سڑ رہی ہیں،مقامی حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود تقریباََ 22 لاشیں تدفین کی منتظر ہیں۔اسپتال میں مردہ خانوں (میتوں کے کمرے) سے نکلنے والی بدبو کی وجہ سے اسٹاف بے ہوش ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/تیونس/قابس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس نے اس سال کے وسط میں اپنے ساحل سے غیر قانونی تارکین وطن کی 900 سے زائد لاشیں برآمد کی ہیں جبکہ صحت کے حکام کی تصدیق کے مطابق ملک کے مشرق میں واقع صفاکس گورنری میں مردہ خانوں میں کوئی گنجائش نہیں رہی جبکہ گذشتہ سال جولائی کے بعد اس علاقہ میں سب سے زیادہ لاشیں لائی گئیں، ایک سرکاری اعلان کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک (غیر نیونسی۔غیر قانونی تارکین وطن) کی تقریباََ 700 لاشیں گریٹر صفاقس میونسپل کمیٹی کے قبرستانوں میں دفن کی جا چکی ہیں۔صحارا افریقہ سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تقریباََ 55 لاشیں اسپتال کے مردہ خانوں میں پڑی گل سڑ رہی ہیں،مقامی حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود تقریباََ 22 لاشیں تدفین کی منتظر ہیں۔اسپتال میں مردہ خانوں (میتوں کے کمرے) سے نکلنے والی بدبو کی وجہ سے اسٹاف کے بے ہوش ہونے کی رپورٹ بھی لکھی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں