0

لیبیا میں دانیل طوفان کے نتیجہ میں کم از کم 150 افراد ہلاک،سینکڑوں مزید ہلاکتوں کا خطرہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

لیبیا میں دانیل طوفان کے نتیجہ میں کم از کم 150 افراد ہلاک،سینکڑوں مزید ہلاکتوں کا خطرہ۔ نذر حسین۔،۔

٭لیبیا کے مشرق میں خطرناک طوفانی سیلاب سے عمارتین منہدم بہت سے لوگ لاپتہ جبکہ لیبیا کے شہر درنہ میں طوفانی سیلاب کے نتیجہ میں کم از کم (دو ہزار) افراد کی ہلاکت کا خدشہ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لیبیا/طرابلس/بن غازی/درنہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان (دانیل) بن غازی اور درنہ سے ٹکرایا جس سے دونوں شہروں میں طوفانف بارشوں سے ندی نالوں میں طغغیانی آ گئی طوفانف سیلاب کی لہریں درجنوں افراد اور گاڑیوں کو لے ڈوبی جبکہ سرکاری حکام کے مطابق تقریباََ 150 سے زائد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ابھی تک اطلاع کے مطابق ڈھائی سو افراد کے مرنے کی اطلاع موصول ہوئی جبکہ یہ تعداد بڑھنے کا متواتر اندیشہ ہے۔ طوفانی سیلاب سے متاثر ہونے والے دونوں شہروں کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ بن غازی میں ہلال احمر کے سربراہ قیسفکیری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہر میں پانی کی سطح (تین میٹر۔دس فٹ) تک بلند ہونے کے بعد طوفانی سیلاب دانیل نے درینہ میں 150 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ درینہ شہر میں دو ڈیم بھی تباہ ہو چکے ہیں ڈیم تباہ ہونے سے درینہ کے ساتھ ساتھ تمام رہائشی عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں یہ دریا پہاڑوں سے شہر کے وسط سے نیچے بہتا ہے۔ درینہ کے رہائشی احمد محمد کا کہنا ہے کہ ہم سو رہے تھے جب آنکھ کھلی تو ہمارے گھر پانی میں گھرے ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں