0

۔،۔ نوئیس میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں خوبصورت روحانی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ نوئیس میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں خوبصورت روحانی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭حضور پر نور حضرت محمدﷺ کی آمدپر عید منائی جاتی ہے (عید میلاد النبی)وہ آئے نہیں تھے تب۔دنیا میں آنا اسی کو کہتے ہیں پیدا ہونا،جنم لینا۔جس دن پیدا ہو جنم لے اُسے جنم دن کہتے ہیں، انگریزی میں برتھ ڈے۔ عربی میں یوم میلاد کہتے ہیں،فارسی میں پیدائش۔٭میلاد کی مخالفت کرتے ہیں اور گھر میں میلاد ہونے دیتے ہیں ٭جب ہمارے ملک کو آزادی ملی تو پاکستان آزاد ہوا اور جب ۲۱ ربیع الاول آیا تو سارا جہان آزاد ہوا جس کی خوشی آج بھی پوری دنیا میں منائی جاتی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نوئیس۔ ۴۲ ستمبر کو نوئیس کی پاک مسجد نوئیس میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں خوبصورت روحانی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، حضور پر نور حضرت محمدﷺ کی آمدپر عید منائی جاتی ہے (عید میلاد النبی)وہ آئے نہیں تھے تب۔دنیا میں آنا اسی کو کہتے ہیں پیدا ہونا،جنم لینا۔جس دن پیدا ہو جنم لے اُسے جنم دن کہتے ہیں، انگریزی میں برتھ ڈے۔ عربی میں یوم میلاد کہتے ہیں،فارسی میں پیدائش۔٭میلاد کی مخالفت کرتے ہیں اور گھر میں میلاد ہونے دیتے ہیں ٭جب ہمارے ملک کو آزادی ملی تو پاکستان آزاد ہوا اور جب ۲۱ ربیع الاول آیا تو سارا جہان آزاد ہوا جس کی خوشی آج بھی پوری دنیا میں منائی جاتی ہے،اسی سلسلہ میں پاکستان سے تشریف لائے حضرت مولانا عدنان جن کا تعلق پاکستان پشاور سے ہے نے اپنے خطاب میں میلاد مصطفیﷺ پر تفصیلی خطاب کیا،کسی نے کیا خوب فرمایا جب نبی آئے تو کعبہ کو کعبہ ملے اس سے پہلے بت پڑے تھے۔تیرہ برس تک نبی نے لوگوں کے دلوں کو صاف کیا، اللہ کے گھر پر بتوں کا قبضہ تھا، ہمارا اللہ لَم یا لِد وَ لَم یو لَد،پہلے ابو بکر کوصدیق بنایا، عمر ابن خطاب کو فاروق بناوُ، عثمان دھنی ہیں انہیں غنی بناوُ، نبی آئے صدیق ملے۔ نبی آئے ہمیں فاروق ملے، نبی آئے ہمیں عثمان ملے، نبی آئے ہمیں علی ملے۔ان کو نبی کے در سے سب کچھ ملا اور وہ در والے ہیں صحابی ہیں،اب گھر میں آوُ۔ نبی آئے۔علی ملے، فاطمہ ملی، حسن ملے، حسین ملے۔علی سید العرب،فاطمہ سیدۃانساء،حسن و حسین جنتی نوجوانوں کے سردار۔ نبی نے چار اپنے گھر سے دیئے۔ علی،فاطمہ،حسن،حسین (چار)نبی شامل (پانچ) اور امت کو کیا دیا، صدیق، فاروق، عثمان، علی نبی شامل(پنجتن) سنی مسلمان خوش نصیب ہیں دوہرے پنج تنی۔جن کے سبب یہ دنیا بنی ہے ان کی آمد کی خوشی کیوں نہ منائیں، پوری دنیا میں ملک ملک، شہر شہر، محلہ محلہ اور گھر گھر میں عید میلاد النبیﷺ منائی جاتی ہے اور منائی جاتی رہے گی۔ جیسے ہی ربیع الاول کا چاند طلوع ہوتا ہے میلاد نبی ﷺ کا اہتمام کیا جاتا ہے اور لنگر محمدی میں برکتیں آ جاتی ہیں۔ میلاد پر نعت رسولﷺ بھی پیش کی گئیں حضرت مولانا منظور نے بھی خطاب فرمایا محفل کے اختتام پر لنگر محمدی بھی پیش کیا گیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں