0

۔،۔ فرینکفرٹ (اوسٹ اینڈ) اسکول میں بم دھمکی ملنے پر پولیس آپریشن۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ (اوسٹ اینڈ) اسکول میں بم دھمکی ملنے پر پولیس آپریشن۔ نذر حسین۔،۔

٭ فرینکفرٹ کے مشرقی علاقہ(اوسٹ اینڈ) اسکول میں (بم) کی دھمکی ملنے پر پولیس آپریشن، تھوڑی ہی دیر بعد (بیس) سالہ نوجوان کو گرفتار کر کے ایک نفسیاتی کلینک میں داخل کروا دیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اوسٹ اینڈ۔ فرینکفرٹ کے مشرق میں (اوسٹ اینڈ) اسول میں کل دوپہر تقریباََ (ساڑھے چار) بجے ایک نوجوان اسکول میں داخل ہوا اوراعلان کیا کہ اس اسکول میں بم نصب کیا گیا ہے، اتنا اعلان کرنے کے بعد نوجوان چلا گیا، اس اطلاع پر فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا گیا اسکول میں موجود طلباء و طالبات اور اساتذہ نے فوراََ اسکول خالی کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کتوں کی مدد سے اسکول کی تلاشی لی جو تقریباََ شام (سات بجے) تک جاری رہی۔ کچھ ہی دیر بعد چوکس پولیس افسران نے ایک مشکوک نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی عمر (بیس) سال بتائی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کچھ الجھا الجھا لگ رہا تھا بظاہر وہ غیر معمولی نفسیاتی صورتحال میں تھا جس کی وجہ سے اسے گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں اسے نفسیاتی کلینک میں بھیج دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں