0

۔،۔ترکی انقرہ میں برطانوی سیاح نے ہوٹل کے کمرے میں (پیچ کس) کے وار سے اپنی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ترکی انقرہ میں برطانوی سیاح نے ہوٹل کے کمرے میں (پیچ کس) کے وار سے اپنی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭(اٹھائیس) سالہ برطانوی سیاح نے ترکی کے شہر انقرہ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں (پیچ کس) کے وار سے اپنی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا خاتون کے جسم پر (اکتالیس) زخم تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی/انقرہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (میل آن لائن) کے مطابق یہ وحشیانہ واقعہ دوپہر (ساڑھے بارہ) بجے پیش آیا، نامعلوم وجوعات کی بنا پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس کی بنا پر (اٹھائیس) سالہ برطانوی سیاح نے اپنی (چھبیس) سالہ بیوی پر (پیچ کس) کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کی چیخ و پکار کی آوازیں سن کر ہوٹل کے سٹاف نے فوراََ پولیس کو مطلع کر دیا پولیس جب موقع پر پہنچی تو کمرے میں لڑکی خون میں لت پت فرش پر پڑی تھی، اس فعل کے بعد ملزم نے ٹیکسی کے ذریعہ فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ پولیس نے اسے حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق ملزم نے آلہ پتل (پیچ کس) ٹوائلٹ میں پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق ابھی تک میاں بیوی میں کس بات پر جھگڑا ہوا تھا بات سامنے نہ آ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں