۔،۔ ڈبلیو ایچ او نے چین سے شمال میں سانس کی بیماریاں پھیلنے کے بارے میں مزید ڈاٹا طلب کر لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭چین میں کورونا جیسی ایک نئی خطرناک بیماری پھیلنے لگی ہے جس سے مریضوں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/چین/بیجنگ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی حکومت نے ایک بار پھر عجیب و غریب مرض سے متعلق رید الرٹ جاری کر دیا ہیجس کی علامات تو کورونا اور انفلوئنزا جیسی ہیں جبکہ اس بیماری سے مریضوں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے، مرض اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے چینی حکومت سے مریضوں کا ڈاٹا مانگ لیا ہے۔ چینی حکومت کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے پھیلاو سے نہ صرف حکومت آگا ہے بلکہ عوام کو پر ہجوم مقامات اور اسپتالوں میں ویل انتظار کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاہم یقیناََ کورونا جیسا لاک ڈاون نہیں لگایا جائے گا۔