0

۔،۔ سالگرہ پر دبئی نے لے جانے پر بیوی نے شوہر کے منہ پر مکا رسید کر دیا۔رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سالگرہ پر دبئی نے لے جانے پر بیوی نے شوہر کے منہ پر مکا رسید کر دیا۔رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک (اڑتیس سالہ) شخص کی موت اس وقت واقع ہوئی جب اس کی بیوی نے مبینہ طور پر اس کے پہرے پر گھونسا مارا کیونکہ وہ اپنی سالگرہ منانے کے لئے دبئی نہ لے جانے پر شوہر سے خفا تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انڈیا/ممبئی/مہاراشٹر/پونے۔ غیر ملکی میڈیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انتہائی افسوس ناک واقع بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے شوہر کو سالگرہ کے لئے دبئی نے لے جانے پر مکا مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس رپورٹ کے مطابق یہ بات سامنے آئی کہ (اڑتیس سالہ) نکھل کھنہ کی (چھتیس سالہ) بیوی رینو کا کی (اٹھاہ 18) ستمبر کو سالگرہ تھی۔ رینوکا اپنی سالگرہ دبئی میں منانا چاہتی تھی لیکن اس کے شوہر نکھل کھنہ نے اس کا مطالبہ پورا نہیں کیا جبکہ (پانچ5 نومبر) کو اس جوڑے کی شادی کی سالگرہ تھی جس پر وہ اپنے شوہر سے کسی اچھے تحفے کی توقع رکھتی تھی، خاتون کا مو ڈ کچھ اس لئے بھی خراب تھا کہ وہ رشتہ دار کی سالگرہ پر دہلی جانا چاہتی تھی جس پر شوہر راضی نہیں تھا، اسی بات کو لے کر جمعّہ کی شام کو دونوں میں تکرار کے دوران خاتون نے غصے میں آ کر شوہر کے ناک پر مکا رسید کر دیا ناک سے زیادہ خون بہنے پر (نکھل کھنہ۔رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر) بے ہوش ہو گیا، پڑوسیوں کی طرف سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص کو اسپتال لے گئی جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس اہلکار کے مطابق تحقیقات جاری ہیں کہ آیا خاتون نے اپنے شوہر کو صرف مکا رسید کیا یا پھر کوئی اور چیز استعمال کی، تاہم موت کی اصل وجہ پورسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی تب تک خاتون جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں