سعودی عرب کے علاقے الولا میں (دو لاکھ) سال پرانا پتھر کا ہتھوڑا دریافت۔ نذر حسین۔،۔
٭سعودی عرب کے علاقہ الولا میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک دستی کلہاڑا دریافت کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا دستی کلہاڑا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/الولا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں دریافت ہونے والی قدیم 20 انچ لمبی کلہاڑی دنیا کی سب سے بڑی کلہاڑی ہو سکتی ہے،سعودی عرب میں ماہرین آثا قدیمہ نے دریافت کیا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا (پرا گیتہا سک) ہاتھ کی کلہاڑی کیا ہو سکتی ہے،اس بیان کے مطابق پتھر کا آلہ جسے آسانی سے دو ہاتھوں میں پکڑا جا سکتا ہے اس کی یہی بہت بڑی خوبی ہے۔ محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے شمال مغربی سعودی عرب کے علاقے الولا کے بالکل جنوب میں قرہ کے میدان میں پایا، ہاتھ کی کلہاڑی کے دونوں اطراف کو تیز کر دیا گیا ہے،جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے کاٹنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم ماہرین آثا قدیمہ نے یہ ابھی تک واضع نہیں کیا کہ پتھر کے آلے کو کس طرح استعمال کیا گیا اور کون سی نسل،مثال کے طور پر (ہومو ایریکٹس یا ہومو سیپینز) نے اسے تیار کیا ہو گا۔