0

۔،۔ برطانیہ کی ویسٹ یارکشائر کاونٹی کے بریڈ فورڈ لٹل ہارٹن کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی نوجوان جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ برطانیہ کی ویسٹ یارکشائر کاونٹی کے بریڈ فورڈ لٹل ہارٹن کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی نوجوان جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

٭جاں بحق ہونے والا نوجوان اپنے بھائی کو بچانے بالائی منزل پر گیا جہاں نوجوان آگ کی لپیٹ میں آ گیا جبکہ نوجوان کا بھائی پہلے ہی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر باہر جا چکا تھا جس کے باعث وہ وآتشزدگی سے محفوظ رہا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/لندن/یارکشائر کاونٹی/بریڈ فورڈ لٹل ہارٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقع بریڈ فورڈ لٹل ہارٹن کی فنچ اسٹریٹ میں ہفتہ کے روز صبح (ساڑھے پانچ) بجے پیش آیا،آگ گھر کی بالائی منزل پر لگی تھی۔برطانوی میڈیا اور پولیس رپورٹ کے مطابق آگ بھڑکنے کے کچھ دیر پہلے گھر میں موجود مرد،بچہ اور خاتون گھر سے باہر آ چکے تھے جنہیں معمولی چوٹیں آئیں جبکہجاں بحق ہونے والا نوجوان اپنے بھائی کو بچانے بالائی منزل پر گیا جہاں نوجوان آگ کی لپیٹ میں آ گیا جبکہ نوجوان کا بھائی پہلے ہی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر باہر جا چکا تھا جس کے باعث وہ وآتشزدگی سے محفوظ رہا۔ رپورٹ کے مطابق آگ ای سگریٹ کے چارجر سے لگی تھی البتہ اس حوالہ سے پولیس کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں