0

۔،۔ فرانسیسی پولیس نے پیرس میں جرمن سیاح کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرانسیسی پولیس نے پیرس میں جرمن سیاح کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭فرانسیسی پولیس نے ہفتہ کی رات پیرس میں چاقو سے راہگیروں کو نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔جس نے نامعلوم وجوعات کی بنا پر ایک جرمن سیاح کو چاقو سے ہلاک اور دو دوسرے افراد کو زخمی کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/پیرس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے مطابق ملزم نے ہفتے کی شام پیرس میں)آئفل ٹاور) کے قریب چاقو سے ایک جرمن جوڑے پر حملہ کیا جو فرانس کے سیاحتی دورے پر تھا اس حملہ میں جرمن خاتون تو زخمی نہ ہوئی جبکہ اس کا شریک حیات چاقو کے وار لگنے سے زخمی ہو گیا تھا،ملزم نے چاقو کے وار سے جرمن سیاح کے کندھے اور کمر کو شدید زخمی کر دیا تھا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں اس کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ پولیس اور ڈاکٹروں کے مطابق مرنے والے کی موت زخموں سے نہیں بلکہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس حملہ کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اسی دوران اس نے دو دیگر افراد کو بھی چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔تاہم گشتی پولیس اہلکار اس تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور اسے چاقو سمیت گرفتار کر لیا، فرانسیسی وزیر داخلہ کے بیان کے مطابق گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ یہ بات مزید برداشت نہیں کر سکتا کہ کس طرح فلسطین اور افغانستان میں مسلمان مر رہے ہیں۔ جرمن ذروائع بلاغ نے اس حملے کے بارے میں اپنی رپورٹوں میں فراسیسی وزیر داخلہ دارمانیں کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا کہ مشتبہ ملزم کی رائے میں اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں فرانس اسرائیل کا ساتھی بنا ہوا ہے ٭ ایک رپورٹ کے مطابق مشتبہ ملزم ٭واضح طور پر ذہنی مسائل٭ کا شکار بھی رہا ہے۔جبکہ وزیر داخلہ کے ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ انتہا پسندی کی حد تک ایک اسلام پسند کے طور پر فرانس کے داخلی خفیہ انٹیلی جنس سروس کی نظروں میں تھا جبکہ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ ہہ جرم کا مرتکب ہو سکتا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں