۔،۔ ولادیمیرپوتین کا طیارہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر فوجی طیاروں کا استقبال۔ نذر حسین۔،۔
٭صدارتی محل قصر الوطن میں منعقد خصوصی تقریب مبں امارات کے صدر شیخ محمد نے ولادی مییر پوتین کا استقبال کیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/متحدہ عرب امارات/روس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولادیمیر ولادیمیرووچ پوتین (71) سالہ روسی صدر متحدہ عرب امارات کے غیر معمولی دورے پر جی ابو ظہبی پہنچے تو۔عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر متعدد فوجی طیاروں نے صدر پوتین کے طیارے کا استقبال کیا۔صدارتی محل قصر الوطن میں منعقد خصوصی تقریب مبں امارات کے صدر شیخ محمد نے ولادی مییر پوتین کا استقبال کیا، روسی صدر ولادیمیر ولادیمیرووچ پوتین کا قافلہ گارڈ آف آنر کے ساتھ قصر الوطن میں داخل ہوا، گارڈ آف آنر کی تقریب میں دونوں ممالک کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ (اکیس 21) توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔