۔،۔ اسرائیل کے سابقہ چیف کا بیٹا(گال میر آئزن کوٹ) غزو میں ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭اسرائیلی کابینہ کے وزیر اور سابق فوجی سربراہ گاڈی ایز نکوٹ کا بیٹا غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ہلاک ہو گیا،آئزن کوٹ سمیت (دو) فوجیوں کو ہلاک کیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یروشلم/غزہ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، نیشنل یونٹی پارٹی کے رہنما بینی گینٹز نے جمعرات کو کہا ہے کہ جنگی کابینہ کے وزیر کا بیٹا اور آئی ڈی ایف کے سابق سربراہ آئزن کوٹ سمیت دو فوجی غزہ میں مارے گئے ہیں، بیان کے مطابق زمینی کاروائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 89 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، ٹینکوں اور فوجیوں پر میزائل اور مارٹر گولوں سے حملے کئے، تین روز کے دوران 79 اسرائیلی فوجی گاڑیاں جن میں ٹینک بھی شامل ہیں کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ اسرائیل نے زمینی آریشن میں اب تک 87 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔