0

۔،۔ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قرآن جلانے پر پابندی کا قانون منظور کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قرآن جلانے پر پابندی کا قانون منظور کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں جمعرات کو ایک نیا قانون منظور کیا گیا جس کے تحت ملک میں کسی بھی مقدس کتاب(متن) کے بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے،حال ہی میں دنیا بھر کے مسلمانوں نے ملک ملک، شہر شہر گلی گلی قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی پر زبردست مظاہرے کئے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کوپن ہیگن/ڈنمارک۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے مطابق جمعرات 7 دسمبر 2023 کو ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا بل منظور ہو گیا جس کے بعد ڈنمارک میں عوامی مقامات پر قرآن پاک کی بے حرمتی غیر قانونی ہو گئی ہے،ملک میں کسی بھی مقدس کتاب(متن) کے بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے،حال ہی میں دنیا بھر کے مسلمانوں نے ملک ملک، شہر شہر گلی گلی قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی پر زبردست مظاہرے کئے۔179 نشستوں پر مشتمل فولکیٹنگ میں حق میں 94 جبکہ مخالفت میں 77 ووٹوں سے قانون منظور کیا گیا، واضح رہے ڈنمارک اور سویڈن نے اس سال عوامی مظاہروں کا ایک سلسلہ دیکھا جس میں اسلام مخالف کارکنوں نے قرآن پاک کے نسخوں کو نذر آتش کیا جبکہ بے حرمتی بھی کی،جس سے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے دل کو مجروع کیا گیا، مسلمانوں کے ساتھ تناوُ پیدا ہوا اور حکومتوں سے اس عمل پر پابندی لگانے کا مطالبہ شروع ہوا۔ با اثر شیعہ مذہبی اور سیاسی رہنماء مقتدی الصدر کی کال کے بعد جولائی کے آخر میں سینکڑوں مظاہرین نے بغداد کے قلعہ بند گرین زون میں ڈنمارک کے سفارتخانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی، اس دوران سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکینڈ ینیوین ممالک نے سرحدی کنٹرول کو عارضی طور پر سخت کر دیا تھا۔مقامی پولیس ترجمان کے مطابق 21 جولائی سے 24 اکتوبر تک ڈنمارک میں 483 کتابوں کو جلانے یا جھنڈے جلانے کے واقعات ریکارڈ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں