۔،۔ امریکی صدر انتخابی مہم کے لئے نکل رہے تھے کہ ایک گاڑی نے موٹر کیڈ کی (ایس یو وی) کو ٹکر مار دی۔ نذر حسین۔،۔
٭17 دسمبر کوامریکی خفیہ سروس کے ارکان فوراََ گاڑی کی طرف بھاگے جب ایک گاڑی نے موٹر کیڈ کی (ایس یو وی) کو ٹکر مار دی٭ڈرائیور نے انتخابی مہم ہیڈ کوارٹر کے قریب قافلے کی حفاظت کے لئے کھڑی (ایس یو وی)پر ایک کار چڑھ گئی(صدر اور خاتون اول جل بائیڈن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقع اس وقت پیش آیا جب 17 دسمبر 2023 اتوار کی رات کو امریکی صدر جو بائیڈن ولیمنگٹن ڈیل میں اپنے انتخابی مہم کے ہیڈ کوارٹر سے نکل رہے تھے کی کار انتخابی مہم ہیڈ کوارٹر کے قریب قافلے کی حفاظت کے لئے کھڑی (ایس یو وی)پر چڑھ گئی(صدر اور خاتون اول جل بائیڈن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک (چھتالیس) سالہ ڈرائیور جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ نشے میں تھا اتفاقی طور پر ایک پارک کی گئی قافلہ کی حفاظتی وین (ایس یو وی)سے ٹکرا گئی جو موٹر کیڈ کی حفاظت پر مامور تھی، ایک رپورٹ کے مطابق جب بائیڈن انتخابی مہم کے دفتر سے اپنی منتظر بکتر بند (ایس وی یو) کی طرف جا رہے تھے۔سیڈان نے امریکی خفیہ سروس کی گاڑی کو ٹکر مار دی جو صدر کے دورے کے دوران ہیڈ کوارٹر کے آس پاس کے علاقے کو سیل کرنے کے لئے استعمال کی جا رہی تھی، اس کے بعد (چھتالیس) سالہ ڈرائیور نے بند چوراہے پر آگے بڑھنے کی کوشش کی، اس کو روکنے کے لئے سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور ڈرائیور کو واتھ اوپر کرنے کی ہدایت کی، کچھ ہی دیر بعد معلوم ہوا کہ ڈرائیور نشے میں تھا اور غلطی اور لاپرواہی کی بنا پر یہ حادثہ پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاموش سڑک پر ایک زور دار دھماکہ سے گاڑی ٹکرائی اور شیشہ اور دھات کی کرنچنگ کی آواز گونجنے پر جو بائیڈن نے رک کر حیرانی سے آواز کی طرف دیکھا،جل بائیڈن پہلے سے ہی گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھی اس واقعہ کے بعد دونوں کو تیزی سے گھر واپس لے جایا گیا۔