۔،۔ گیارہ سالہ نکھل راجو پھانسی کی ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران رسی کے پھندے میں لٹک کر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭گیارہ سالہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ کمرے میں بے ہوش پا کر فوراََ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انڈیا/نئی دہلی/ہمیر پور/کان پور۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیارہ سالہ نکھل راجو سوشل میڈیا پر پرینک ویڈیوز اور ریلیز دیکھنے کا بہت شوقین تھا، سوشل میڈیا پر پھانسی کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اس نے خود سے ایسی ہی ویڈیو بنانے کی کوشش کی ویڈیو بنانے کے دوران رسی کے پھندے میں لٹک کر ہلاک ہو گیا۔ گیارہ سالہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ کمرے میں بے ہوش پا کر فوراََ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، مقامی پولیس حکام کے بیان کے مطابق (گیارہ 11) سالہ طالب علم کے موبائل فون سے پھانسی لگانے جیسی اور بھی بہت سی ویڈیوز ملی ہیں۔