0

۔،۔ برلن کروئس برگ ڈکیتی میں ایک شخص زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ برلن کروئس برگ ڈکیتی میں ایک شخص زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭برلن کروئس برگ (گورلٹزر پارک Görlitzer Park) میں (انتیس 29) سالہ شخص سے پرس چھیننے کی کوشش۔ڈکیت (انتیس 29) سالہ شخص کی کمر کو تیز دھار آلہ سے زخمی کر کے فرار ہو گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن/کروئس برگ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات تقریباََ (تین بج کر چالیس منٹ 3:40) کے قریب (انتیس 29) سالہ شخص نے ایک شخص کو بتایا کہ اس پر نامعلوم فرد نے حملہ کر کے زخمی کر دیا ہے جس کی وجہ س۔ وہ حرکت کرنے کے قابل نہیں۔گواہ نے فوراََ پولیس اور ایمبولنس کو آگاہ کیا، ایمرجنسی سروسز کی جانب سے زخمی شخص سے پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ نا معلوم شخص نے (انتیس 29) سالہ شخص کا پرس چرانے کی کوشش کی،اپنے دفاعی طور پر اس نے حملہ آور کو دھکا دیا جس پر حملہ آور نے اسے کسی تیز دھار آلہ سے کمر پر ضرب لگائی جس پر وہ زمین پر گر گیا، امدادی کارکنوں نے زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں